Saturday, September 7, 2024

چنیوٹ : بارش سے بوسیدہ مکان گرگیا !!! 10سال کی بچی سمیت میاں بیوی جاں بحق

چنیوٹ : بارش سے بوسیدہ مکان گرگیا !!! 10سال کی بچی سمیت میاں بیوی جاں بحق
August 4, 2015
چنیوٹ (92نیوز) چنیوٹ میں کئی روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے اندرون شہر واقع محلہ گڑھا میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی اور ایک بچی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2بچے ملبے تلے دب گئے۔ چھت کے گرنے کی آواز سنتے ہی اہل علاقہ نے اپنی مدد آ پ کے تحت امدادی کارروائی شروع کی تو کچھ ہی دیر میں ریسکیو 1122کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے 2کمسن بچوں کو زندہ بچا لیا جبکہ بچوں کے ماں اور باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔