Friday, April 19, 2024

چندی گڑھ میں ڈاکو دن دہاڑے بنک کی کیش وین لوٹ کررفوچکر

چندی گڑھ میں ڈاکو دن دہاڑے بنک کی کیش وین لوٹ کررفوچکر
March 10, 2015
چندی گڑھ(ویب ڈیسک)ٌبھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں  ڈاکو دن دیہاڑے اے ٹی ایم کیش وین کے عملے کی آنکھوں میں دھول جھونک  کر ایک کروڑ چونتیس لاکھ روپے لوٹ کر رفو چکر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں جونہی  کیش وین ایک بینک سے روانہ ہوئی ہی تھی کہ دس نقاب پوش ڈاکوؤں نے اس کا تعاقب شروع کر دیا۔ گاڑی ابھی  چند میل دورہی پہنچی تھی کہ ڈاکووں نے وین کو روک کر کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔ ڈاکوؤں نے وین کی کھڑکیوں کے شیشے اور کلوز سرکٹ کیمرے توڑ کر رقم سمیٹی اور چلتے بنے۔ جبکہ پولیس اس واقعہ کے بعد چکرا کر رہ گئی ہے کہ کس طرح دس ڈاکووں نے آتشیں اسلحہ کی بجائے کلہاڑیوں کے زور پر بنک کی گاڑی کے کیمروں تک توڑ کر ایک بڑی رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔