Thursday, April 25, 2024

چندا ماموں چھوٹے ہو رہے ہیں ، ناسا کا انکشاف

چندا ماموں چھوٹے ہو رہے ہیں ، ناسا کا انکشاف
May 16, 2019
نیو یارک (92 نیوز ) امریکی خلائی ادارے ناسا نے انکشاف کیا کہ چندا ماموں چھوٹے ہو رہے ہیں۔سکڑنے کے عمل کی وجہ سے چاند کی سطح پر مسلسل زلزلے بھی آرہے ہیں۔ رات کی تاریکی میں ہر سو روشنی بکھیرتا چندا ماموں چھوٹا ہورہا ہے، ناسا ماہرین کی نئی تحقیق نے تہلکہ مچادیا۔ ماہرین کے مطابق چاند آہستہ آہستہ سکڑ رہا ہے، پچھلے کروڑوں سالوں میں اس کے سائز میں پچاس میٹر کمی ہوئی ہے۔

مریخ کی سیر کیلئے دیوہیکل گاڑی تیار

ناسا نے چاند کو انگور کے دانے سے تشبیہ دی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ سکڑ کر کشمش بن جاتا ہے۔اسی طرح چاند جتنا سکڑ رہا ہے اتنی ہی اس کی سطح پر جھریاں بن رہی ہیں۔ اس سکڑنے کی وجہ سے چاند کی سطح پر زلزلے بھی آرہے ہیں، جن کی شدت پانچ ریکٹر سکیل تک ہوتی ہے۔ ناسا ماہرین نے چاند کی پیمائش اپالو مشن کے بعد شروع کی جس میں اس پر بننے والی چٹانوں اور ٹیلوں کے علاوہ زلزلوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے۔