Sunday, May 19, 2024

چندا جمع کرنے پر کالعدم تنظیموں کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ، صمصام بخاری

چندا جمع کرنے پر کالعدم تنظیموں کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ، صمصام بخاری
May 24, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا چندا جمع کرنے پر کالعدم تنظیموں کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صمصام بخاری کا کہنا تھا کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن 4 مارچ کو شروع ہوا۔ کالعدم تنظیموں کے مختلف کارندے گرفتار بھی کئے گئے۔ چندا جمع کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات صمصام بخاری بولے گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیموں کے کارکن گرفتار کئے۔ کارندے چندہ جمع کر رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور کارروائی کر رہے ہیں۔