Monday, May 13, 2024

مشیر خزانہ نے معیشت کی وہ تصویر دکھائی جو کسی نے نہیں دیکھی،شاہد خاقان

مشیر خزانہ نے معیشت کی وہ تصویر دکھائی جو کسی نے نہیں دیکھی،شاہد خاقان
February 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے  قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشیرخزانہ نے معیشت کی وہ تصویر دکھائی جو کسی نے نہیں دیکھی، آٹا 40سے 70 اور چینی 53 سے 90 روپے ہوگئی ہے ، جنوری سے اب تک 60 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا، تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے کیا یہ مافیاز وہی نہیں جو وزیراعظم کے اخراجات اٹھاتے تھے، حقائق نظرانداز نہیں کرسکتے، جب لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو کوئی جگہ نہیں بچے گی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  انتظارکررہا ہوں فواد چودھری ہمیں کب چاند پر لیکر جائیں گے،  کسی وزیر کی ڈیڑھ سالہ میں کارکردگی دکھا دیں،صرف شاپنگ بیگ ختم ہوئے، عوام 2 ارب روزانہ آٹے اور چینی کی مد میں زیادہ ادا کررہے ہیں، یکم جنوری سے آج تک 60 ارب کا ڈاکہ پڑ چکا ہے، ہر وزیر اپنے نہیں دوسرے کے کام کا ایکسپرٹ ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  حفیظ شیخ نے آٹے اور چینی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ، اپنے حلقے کی عوام کو کہیں گے کہ موڈیز کی رپورٹ پڑھ لیا کریں ،  کیا آپ نے قرضہ کم کیا ہے ،  12 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے یا نہیں ، غلط فہمی میں نہ رہیں ، جب لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو کوئی جگہ نہیں ہو گی۔