Saturday, April 20, 2024

چند ماہ میں مہنگائی عوام کی چیخیں نکال دیگی ، چودھری نثار

چند ماہ میں مہنگائی عوام کی چیخیں نکال دیگی ، چودھری نثار
April 27, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آئندہ چند ماہ میں بد ترین حالت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی عوام کی چیخیں نکال دے گی ۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کل تک دوسروں پر تنقید کرتے تھے، خود چند ماہ میں ریکارڈ قرضے لے لیے ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اپنے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خبروں کی تردید کر دی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چودھری  نے افواہوں کے غبارے سے ہوا نکالتے ہوئے  کہا کہ وزیر اعلیٰ نہیں بن رہا ، جن لوگوں نے شوشہ چھوڑا وہی جواب دیں ، آفرز ہوئیں مگر جھٹلا دیں ، زرا سی بات کی  تشہیر ہو جاتی ہے ۔

میری سنی ہوتی تو ن لیگ حکومت میں ہوتی،چودھری نثار

سابق  وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ اقتدار کی خواہش نہیں،روزہ رکھا ہوا ہے،جب افطاری ہوگی تو مزہ آئے گا۔ چودھری نثار نے جہاں شریف برادران سے شکوہ کیا وہیں وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا  کہ ایک جگہ پر اکٹھے ہوجائیں۔ دشمن صفوں میں گھس آیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ نے اکتوبرسےدسمبرتک ہوشربا مہنگائی کی بھی پیش گوئی کردی۔