Thursday, September 19, 2024

چند روز میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات 5پولیس افسروں نے نوکری کو خیرباد کہہ دیا

چند روز میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات 5پولیس افسروں نے نوکری کو خیرباد کہہ دیا
August 12, 2018
سری نگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں تعینات خصوصی پولیس بھی بھارتی جارحانہ پالیسیوں سے نالاں نظر آرہی ہے ۔ چند ہی روز میں 5 پولیس افسران نوکریوں کو خیرباد کہہ چکے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق سرینگر میں چند روز کے دوران ہی 5 افسران نے حکومتی پالیسیز سے اختلافات کے باعث نوکریاں چھوڑ دی ہیں ۔مستعفی افسران نے کشمیری عوام سے معافی بھی مانگ لی۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نے 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ،بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔