Tuesday, April 16, 2024

چند روز قبل سمندر میں گر کر تباہ ہونیوالے انڈونیشین طیارے کا بلیک باکس مل گیا

چند روز قبل سمندر میں گر کر تباہ ہونیوالے انڈونیشین طیارے کا بلیک باکس مل گیا
November 1, 2018
جکارتہ (92 نیوز) چند روز قبل سمندر میں گر کر تباہ ہونیوالے انڈونیشین نجی ائیرلائن کے طیارے  کا بلیک باکس مل گیا۔ بلیک باکس سے ملنے والی معلومات طیارے حادثے کی وجوہات جاننے کی جانب پہلا قدم ہو گا۔ انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ ابھی جاننا باقی ہے کہ سمندر سے ملنے والا یہ بلیک باکس فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈر ہے یا کاک پٹ وائس ریکارڈر۔ جو بھی ہے اس سے طیارے کیساتھ معاملے کا پتہ لگ جائے گا کہ طیارہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد کیوں سمندر میں جاگرا۔ دوسری طرف سمندر کی جامع تلاشی کے دوران جہاز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اور مسافروں کی چند چیزیں ہی ملی ہیں۔ بدقسمت جہاز بنگا جزیرے سے پینگکل پنانگ جارہا تھا جس کا پرواز کے محض 13 منٹ بعد ہی فضائی ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ فلائٹ ریڈار ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ یہ جہاز بوئینگ 737 تھا، ویب سائٹ کی ٹریکنگ کے مطابق اڑان بھرتے ہوئے جہاز کا رخ جنوب کی جانب تھا جو بعد میں شمال کی جانب ہو گیا اور سفر کا افسوسناک اختتام جاوا کے سمندر میں ہوا۔