Thursday, April 25, 2024

چنائی : بارش کے باعث ہونےو الی ہلاکتوں کی تعداد 270سے متجاوز

چنائی : بارش کے باعث ہونےو الی ہلاکتوں کی تعداد 270سے متجاوز
December 3, 2015
چنائی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سےلوگوں کو بچانے کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد  دو سو ستر سے تجاوزکرگئی ہے ، چنئی میں بحری جنگی جہازوں، کشتیوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے دو ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کے شہر چنائی اور  اسکے گردو نواح میں بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہےجس سے  مکانات،اسپتال، سڑکیں، ریلوے اور ہوائی اڈا زیر آب آ گئے ہیں ۔ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیےآپریشن جاری ہے  حکام کے مطابق اب تک دوہزار افراد کو بچایا گیا ہے، سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث  سکول، کالج اور فیکٹریاں  بند ہیں چنئی کے زیادہ تر علاقوں میں  بجلی بحال نہیں ہوسکی ، چنئی ایئر پورٹ اور اہم شاہراہوں سے پانی نکالنا حکام کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے ۔ دوسری طرف بھارت کی جنوبی ریاست میں محکمہ موسمیات نے تین روز تک  مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔