Thursday, May 9, 2024

چنئی ٹیسٹ 1999 پاکستان کرکٹ کا یادگار ٹیسٹ منتخب

چنئی ٹیسٹ 1999 پاکستان کرکٹ کا یادگار ٹیسٹ منتخب
July 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) شائقین کرکٹ نے چنئی ٹیسٹ  1999 کوپاکستان کرکٹ کے  یادگار ٹیسٹ کے طور پر چن لیا، پی سی بی نے پاکستان کے چار ٹیسٹ میچز کا انتخاب کیا اور شائقین کرکٹ سےآئن لائن ووٹنگ کرائی، سب سے زیادہ 65فیصد شائقینِ کرکٹ نے چنئی ٹیسٹ کے حق میں ووٹ دیا۔ شائقین کرکٹ نےپاکستان کرکٹ کی تاریخ کے یادگارٹیسٹ کا انتخاب کر لیا ۔  شائقین نے  چنائی ٹیسٹ 1999 کوپاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کا یاد گار ٹیسٹ قرار دے دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے چار یاد گار ٹیسٹ  میچز کا  انتخاب کیا اور شائقین کرکٹ سے آئن لائن ووٹنگ کرائی۔ شائقین نے سب سے زیادہ  65 فیصد ووٹ چنائی ٹیسٹ کے حق میں دیے، چنائی ٹیسٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12رنز سے شکست دی تھی۔ میچ میں سابق اسٹار اسپنر ثقلین مشتاق نے پانچ کھلاڑیوں  کو آؤٹ کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ [caption id="attachment_234172" align="alignnone" width="500"] چنئی ٹیسٹ 1999 پاکستان کرکٹ کا یادگار ٹیسٹ منتخب[/caption] دیگر میچز میں  پاک بھارت 1987بنگلور ٹیسٹ کو بھی شامل کیا گیا جسے شائقین کرکٹ نے 15فیصد ووٹ دیے، 1954کے اوول ٹیسٹ  کو 11اور 1994 کے کراچی ٹیسٹ کو 10فیصد ووٹ ملے۔ چنائی ٹیسٹ کی فاتح ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہےچنائی ٹیسٹ کھیل کے دوران پریشر کو جاننے اور اس میں پرفارم کرنے کی بہترین مثال ہے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا  کہ فخر ہے ایسی ٹیم کا حصہ رہا  جو اپنی قابلیت کی بنیاد کسی بھی لمحے میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی تھی  ۔