Tuesday, April 23, 2024

چمکیلی کیخلاف سول عدالت میں دعویٰ دائر

چمکیلی کیخلاف سول عدالت میں دعویٰ دائر
December 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) گلوکار ابرار الحق کے نئے  گانے چمکیلی کے خلاف سول عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا گیا جس میں گانے پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ۔ درخواست گزار نے  موقف اپنایا کہ گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے چمکیلی میں  مردوں اور عورتوں کی تضحیک کی گئی ہے ،  :گانے میں مرد و خواتین کی تضحیک ہو رہی ہے جو نا مناسب ہے۔ درخواست گزار نے  گلوکار ابرار الحق کے گانے چمکیلی پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی ۔ ابرار الحق کے گانوں پر ماضی میں بھی عدالت سے رجوع کیا گیا ، ایک بار تو انہیں اپنے گانے  نچ پنجابن نچ  کے بول نچ مجاجن نچ میں بھی تبدیل کرنا پڑے ۔