Thursday, March 28, 2024

  چمن:پولیس کارروائی کے دوران مشتبہ افراد سے بھارتی کرنسی برآمد

   چمن:پولیس کارروائی کے دوران مشتبہ افراد سے بھارتی کرنسی برآمد
March 24, 2015
چمن(ویب ڈیسک)بلوچستان کے سر حدی شہر چمن میں پو لیس کی کارروائی میں گزشتہ رات 1:00بجے 7مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےبڑی تعداد میں انڈین کرنسی برآمد۔ تفصیلا کے مطابق بلوچستان کے سر حدی شہر چمن میں پو لیس کی کارروائی میں گزشتہ رات 1:00بجے 7مشتبہ افراد سمیت 7لاکھ انڈین کرنسی برآمدہوئی۔ ایس ایچ او گل محمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گز شتہ شب پولیس ناکے میں چیکینگ کے دوران مشتبہ گا ڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی ، لیکن ملزمان نے گاڑی رونے کے بجائے بھگادی۔ پولیس نے گاڑکا پیچھا کرکے  7 مشتبہ افراد سمیت بڑی تعداد میں انڈین کرنسی برآمد کی ،ایس ایچ او گل محمد کے مطابق ، تفتیش کے دوران پتہ چل سکے گا کہ یہ انڈین کرنسی حالیہ دھماکوں میں استعمال کیلئے شہر میں لائی گئی تھی یا کسی اور مقصد سے ۔