Tuesday, May 21, 2024

چمن پاک افغان بارڈر ٹریڈ اور آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

چمن پاک افغان بارڈر ٹریڈ اور آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا
November 2, 2021 ویب ڈیسک

چمن (92 نیوز) چمن پاک افغان بارڈر 28 روزہ بندش کے بعد ٹریڈ اور آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاک افغان باب دوستی 28 روز بعد پیدل اور تجارتی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ گزشتہ شب دونوں ممالک کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد رات گئے ہی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا تھا جبکہ آج صبح پیدل اور تجارتی آمدورفت شروع ہو گئی۔ بارڈر بندش کے باعث دونوں جانب ہزاروں کی تعداد میں مسافر پھنس گئے تھے۔

بارڈر بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر تھیں۔ کاروباری افراد نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 28 روز سے بارڈر پر کھڑے رہنے سے شدید مشکلات درپیش تھیں۔

بارڈر کی بندش کا فیصلہ افغان طالبان کی جانب سے کیا گیا تھا تاہم 28 روز بعد دونوں حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد بارڈر کھول دیا گیا۔