Thursday, May 9, 2024

چمن ، واٹر ٹینک میں گیس بھرنے سے 7 افراد جاں بحق

چمن ، واٹر ٹینک میں گیس بھرنے سے 7 افراد جاں بحق
July 6, 2020
چمن (92 نیوز) چمن میں واٹر ٹینک میں گیس بھرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واٹر ٹینک کی صفائی کے لئے ایک مزدور ٹینک میں داخل ہوا۔ گیس بھرنے کے باعث شخص بے ہو ش ہو گیا۔ متاثرہ شخص کو نکالنے کے لئے 6 مزید افراد ٹینک میں اترے۔ گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ساتوں افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینک کافی عرصے سے بند پڑا تھا جس کی صفائی کے لئے مزدور نیچے اترے۔ چمن پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں دوکاندار اور دو بیٹوں سمیت 7 افراد جان سے گئے۔