Thursday, May 9, 2024

چمن ، واٹر ٹینک میں گیس بھرنے سے 7 افراد جاں بحق

چمن ، واٹر ٹینک میں گیس بھرنے سے 7 افراد جاں بحق
July 6, 2020
چمن (92 نیوز) چمن میں واٹر ٹینک میں گیس بھرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چمن میں ٹرنچ روڈ پر واٹر ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے گیس بھرنے سے ایک مزدور بےہوش ہوا، متاثرہ شخص کو نکالنے کے لیے ٹینک میں اترنے والے 6 افراد بھی دم گھٹنے سےچل بسے۔ چمن پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں دوکاندار اور دو بیٹوں سمیت 7 افراد جان سے گئے۔