Wednesday, April 24, 2024

چمن میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

چمن میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
May 22, 2021

چمن (92 نیوز) چمن میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمہ میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز چمن میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔ مولانا عبدالقادر لونی بھی زخمیوں میں شامل ہوئے تھے۔ دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب مولانا عبدالقادر لونی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ ریلی میں شرکت کر کے واپس جارہے تھے۔