Friday, April 26, 2024

چمن میں ہندوبرادری نے ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا

چمن میں ہندوبرادری نے ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا
March 4, 2015
چمن (ویب ڈیسک )صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہرچمن میں آج ہندوبرادری نے اپنا ہولی کا تہوارروایتی جوش و خروش سے منایا۔ ہولی کے اس مذہبی تہوار میں نوجوانوں، بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکا نے  ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی انداز میں خوب ہلہ گلہ بھی کیا ہولی کے اس تہوار میں ہندو برادری نے اپنے ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ ہولی کے اس تہوار کے موقع پر میوزک اورڈانس کے پروگرام کے ساتھ ساتھ لزیز کھانوں کا ہتمام بھی کیا گیا ۔ خوشی کے اس موقع پر ہندو اکابرین اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بھر پور مذہبی آزادی ہے ،ہمیں یہاں کہیں بھی مذہبی تنگ نظری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ،،، نوجوان لڑکوں کا کہنا تھا کہ آج ہمارے ساتھ ہماری خوشیوں میں ہمارے مسلمان دوست بھی شامل ہوئے ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب ایک پاکستانی قوم ہیں ۔