Sunday, September 8, 2024

چمن میں پاک افغان سرحد پر کارپارکنگ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور گیارہ زخمی

چمن میں پاک افغان سرحد پر کارپارکنگ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور گیارہ زخمی
September 18, 2017

چمن (92 نیوز) پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق  اور 11 زخمی ہو گئے۔ تین کی حالت تشویشناک ہے۔

بھاگتے بزدل دہشت گرد سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے سے باز نہ آئے۔ چمن میں پاک افغان بارڈر پر خود کش حملہ آور نے بارڈر کی طرف جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو ئے۔

پاک افغان بارڈر پر معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں کہ اچانک ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا اور ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے کی جگہ نزدیک کھڑے رکشہ اور دیگر گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ لوگ زخمیوں کو استال پہنچانے کے لئے دوڑے۔  

دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔

دھماکے کے بعد خود کش حملہ آور کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ادھر فورسز نے پاک افغان بارڈر بند کر دیا جس کے باعث آمد رفت معطل ہو گئی ۔