Friday, March 29, 2024

چمن میں پاک افغان سرحد پانچ روز کی بندش کے بعد کھول دی گئی

چمن میں پاک افغان سرحد پانچ روز کی بندش کے بعد کھول دی گئی
August 10, 2021 ویب ڈیسک

چمن (92 نیوز) چمن میں پاک افغان سرحد پانچ روز کی بندش کے بعد کھول دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک افغان بارڈر صبح 8 سے شام 4 بجے تک پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا، افغانی دستاویزات رکھنے پر بھی چمن بارڈر پر پیدل آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

چمن کی سرحد افغان طالبان نے اپنے مطالبات کے حق میں بند کی تھی۔