Friday, April 26, 2024

چمن میں پاک افغان سرحد دوسرے روز بھی افغان باشندوں کیلئے کھلی ہے

چمن میں پاک افغان سرحد دوسرے روز بھی افغان باشندوں کیلئے کھلی ہے
April 7, 2020
چمن (92 نیوز) چمن میں پاک افغان سرحد آج دوسرے روز بھی افغان باشندوں کیلئے کھلی ہے، بڑی تعداد میں افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ جذبہ خیبرسگالی کے تحت بارڈر بندش کے باعث پھنسے افغان شہریوں کے لئے سرحد کل کھولی گئی تھی۔ پہلے روز سینکڑوں افغان شہریوں نے اپنے ملک جانے کے لئے سرحد پار کی۔ ذرائع کے مطابق رش زیادہ ہونے کے باعث گزشتہ روز رہ جانے والے افغان شہریوں کو رات کا کھانا بھی فراہم کیا گیا۔ دوسرے روز سرحد کھلتے ہی سینکڑوں افغان شہری سرحد کی جانب روانہ ہوئے۔