Thursday, April 18, 2024

چمن میں پاک افغان باڈر پر مسافروں کو نہ چھوڑنے پر مشتعل افراد کا سرکاری املاک پر حملہ

چمن میں پاک افغان باڈر پر مسافروں کو نہ چھوڑنے پر مشتعل افراد کا سرکاری املاک پر حملہ
July 30, 2020
چمن (92 نیوز) چمن میں پاک افغان باڈر پر حالات کشیدہ ہو گئے۔ مسافروں کو نہ چھوڑنے پر مشتعل افراد نے سرکاری املاک پر حملہ کر دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ اور جوابی فائرنگ کی۔ مشتعل ہجوم نے قرنطینہ سنٹر کو آگ لگا دی۔ جھڑپ میں دس افراد زخمی بھی ہوئے۔ باب دوستی پر ایف سی کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔