Friday, April 26, 2024

چمن میں مال روڈ ندا مارکیٹ کے سامنے دھماکہ ، 5 افرادجاں بحق

چمن میں مال روڈ ندا مارکیٹ کے سامنے دھماکہ ، 5 افرادجاں بحق
August 10, 2020

چمن ( 92 نیوز) چمن میں مال روڈ ندا مارکیٹ کے سامنے بم دھماکہ ہوا جس میں   35افراد شہید جبکہ  5 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

بلوچستان کا سرحدی شہر چمن اس وقت زور دار دھماکے سے گونج اٹھا جب شہر کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ سے اینٹی نارکوٹیکس فورس کی گاڑی گزررہی تھی دھماکے نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف تباہی پھیلا دی ۔

بم دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ اسپتال چمن منتقل کیا گیا زخمیوں میں 2اے این ایف کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے جائے وقوعہ کو فوری طورپر گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا جبکہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے اے این ایف کی گاڑی کے گزرنے پر ہی دھماکے سے اڑیا گیا۔

زخمیوں میں سے6کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں فوری طورپر ابتدائی طبی امداد کے بعدکوئٹہ روانہ کر دیا گیا  ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی جانب سے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔