Thursday, April 25, 2024

چمن میں سردی بڑھتے ہی ڈرائی فروٹ کی مانگ میں بھی اضافہ

چمن میں سردی بڑھتے ہی ڈرائی فروٹ کی مانگ میں بھی اضافہ
November 19, 2017

چمن (92 نیوز)چمن میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں ڈرائی فروٹ کے شوقین افراد بھی ڈرائی فروٹ کی دوکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔
بلوچستان کا سرحدی علاقہ چمن ڈرائی فروٹ کے حوالے سے خاص پہچان رکھتا ہے۔ موسم سرد ہو اور ڈرائی فروٹ نہ کھایا جائے تو جاڑے کا مزہ ہی ادھورا رہتا ہے۔ گرم لباس کے ساتھ  ڈرائی فروٹ بھی گویا سردی کا توڑ ہے۔ کوئی پستہ، بادام اور کشمش کھا کر سردی بھگا رہا ہے تو کوئی کاجو اور انجیر سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
صوبہ پنجاب اور سندھ سے آئے سیاحوں کا ڈرائی فروٹ کی دوکانوں پر رش لگا رہتا ہے۔ ہمسایہ ملک افغانستان سے درآمد ہونے والے ایشیائی پستہ بادام اور کشمش یہاں کی خاص سوغات ہیں۔
دوسری طرف ڈرائی فروٹ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔ غریب تو جیسے ان نعمتوں سے محروم ہوتا جا رہا ہے۔