چمن مال روڈ پر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ، 6زخمی
چمن ( 92 نیوز) چمن مال روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ چھ زخمی ہو گئے ۔
حکام کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ، دھماکے کی زد میں آکر متعدد ایف سی گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔
زخمیوں اور میت کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔