Friday, April 26, 2024

چمن سے گوادر تک بلوچستان بھر میں یوم پاکستان پر تقاریب اور ریلیاں

چمن سے گوادر تک بلوچستان بھر میں یوم پاکستان پر تقاریب اور ریلیاں
March 23, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) چمن سے گوادر تک بلوچستان بھر میں یوم پاکستان کے حوالے تقاریب اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ضلعی دفاتر میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں یوم پاکستان انہتائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا، پاک افغان سرحدی شہر چمن میں تقریب میں منعقد کی گئی جہاں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق مینگل نے پرچم کشائی کی۔

پاکستان آرمی کے 44 ایس ایس ڈی کے میجر جنرل عامر نجم، پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ نے کوہ باتیل کے پاکستان پوائنٹ کے مقام پر پرچم کشائی کرکے گوادر میں تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ پولیس آرمی نیوی کے جوانوں کا قومی پرچم کو سلامی آرمی کے بینڈ نے قومی نغموں کی دھنوں سے سماء باندھا لیا۔

ڈیرہ بگٹی، قلات، خضدار میں یوم پاکستان کی مناسبت سے عظیم الالشان ریلیاں نکالی گئی، فضاء پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اُٹھی۔

دکی، سنجاوی، زیارت، کوہلو، نوشکی، سبی، لسبیلہ سمیت دیگر اضلاع کے ضلعی دفاتر میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ قبائلی عمائدین سمیت بلوچستان کے نوجوانوں نے آج کے دن تجدید عہد کیا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہم اس کی بقا و سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے۔