Friday, March 29, 2024

چمن : سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ، نوجوان جاں بحق 2 اہلکار زخمی  

چمن : سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ، نوجوان جاں بحق 2 اہلکار زخمی  
November 21, 2016

 

چمن (92نیوز)چمن میں دہشت گردوں نےسکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا بم دھماکے میں دواہلکارشدید زخمی ہوئےجبکہ اٹھارہ سال کا ایک نوجوان جاں بحق ہو  گیا ۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان کےسرحدی شہر چمن میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی پاک افغان سرحد جارہی تھی جونہی  گاڑی  بوغرہ روڈ کلی حاجی کیمپ کے قریب پہنچی تو پل کے قریب نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے میں  پاک فوج کے دو جوان شدید زخمی ہو ئے جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی  اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئےاور انہوں نے علاقے کوگھیر کر سرچ آپریشن کیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال  منتقل کردیا  گیا ۔