Friday, April 19, 2024

چمن جامع مسجد میں دھماکہ،11 افراد زخمی

چمن جامع مسجد میں دھماکہ،11 افراد زخمی
November 21, 2018
چمن ( 92 نیوز) پاک افغان باردرڈ پر چمن کے تاج روڈ پرواقع جامع مسجد میں دھماکہ کے نتیجے میں 11 افراد ذخمی گئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا چمن کے کے تاج روڈ پر واقعہ جامع مسجد کے اندرونی اطراف میں ہوا، جس سے مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔ جب کہ دھماکے نوعیت کا ابھی اندازہ نہیں لگا جا سکا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں امام مسجد حافظ مطیع اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے، ذخمی افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا۔