Tuesday, April 23, 2024

چمن بارڈر کھول دیا گیا، اشیائے ضروریہ سے بھرے درجنوں ٹرک افغانستان میں داخل

چمن بارڈر کھول دیا گیا، اشیائے ضروریہ سے بھرے درجنوں ٹرک افغانستان میں داخل
March 21, 2020
چمن (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر کو کھول دیا گیا۔ اشیائے ضروریہ سے بھرے درجنوں ٹرک افغانستان میں داخل ہوگئے۔ کورونا وائرس کے باعث مشکلات میں گھرے افغان بہن بھائیوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔ پاک افغان بارڈر کو خیر سگالی کے تحت صرف تجارت کیلئے کھول دیا گیا۔ پاک افغان بارڈر پر پیدل آمدورفت کیلئے داخلی اور خارجی راستے مکمل بند ہیں۔ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔