Sunday, September 8, 2024

چلی:سان فلپ میں  صنوبر کے ذخیرے میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

چلی:سان فلپ میں  صنوبر کے ذخیرے میں لگی آگ بے قابو ہو گئی
March 11, 2016
سان فلپ(ویب ڈیسک) چلی کے شہر سان فلپ  کے قریب صنوبر کے ذخیرے میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے  جس کی زد میں آ کر صنوبر کے ایک ہزار سال سے زائد عمر کے سیکڑوں درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وسطی چلی کے صوبے ولپریسو میں صوبر کے قدرتی ذخیرے میں آگ  کئی روز سے لگی ہوئی ہے اور چلی کے محکمہ جنگلات اور فائر بریگیڈ کے اہلکار بدھ سے آگ پر قابو پانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ان کی کوششیں اب تک کامیاب نہیں ہو پائیں  اور آگ ہے کہ پھیلتی ہی جا رہی ہے اور اب تک صنوبر کے ہزار سال پرانے درختوں کے ذخیرے کا چھے سو بائیس ہیکڑ رقبے پر مشتمل حصہ نگل چکی ہے  فائر فائٹرز اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ  پورے ذخیرے اور ارد گرد کے علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے سکتی ہے  حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے ایک ہزار سال سے زائد عمر کے چار سو پچاس سے زائد درخت جل گئے ہیں۔