Thursday, April 25, 2024

چلی : کیلبوکو میں آتش فشاں پھٹنے سے کئی کلومیٹر تک دھوئیں کے بادل پھیل گئے

چلی : کیلبوکو میں آتش فشاں پھٹنے سے کئی کلومیٹر تک دھوئیں کے بادل پھیل گئے
April 23, 2015
کیلبوکو(ویب ڈیسک)چلی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد فضا میں کئی کلو میٹر تک دھوئیں کےگہرے بادل پھیل گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی کے جنوبی علاقے کیلبوکو میں آتش فشاں کے قریبی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہےاور اب تک ڈھائی ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ ریسکیو ادارے نے دو سو کلومیٹر تک کا علاقہ خالی کرانے کا حکم بھی دیا ہےجبکہ دھوئیں کے گہرے بادلوں کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ کیلبوکو کے پہاڑوں کا شمار سب سے زیادہ آتش فشاں پھٹنے والے علاقوں میں ہوتا تھا لیکن آتش فشاں پھٹنے کا یہ واقعہ انیس سو بہتر کے بعد اب پیش آیا ہے۔