Monday, May 6, 2024

چلی کی خاتون وزیر صحافیوں کے سوالات پر بھاگ نکلی

چلی کی خاتون وزیر صحافیوں کے سوالات پر بھاگ نکلی
November 12, 2019

سان تیاگو(ویب ڈیسک ) جنوبی امریکہ کے ملک چلی کے ایک شہر کی خاتون میئر صحافیوں کے سوالات سے جان چھڑانے کے لیے بھاگ نکلیں۔

 مقامی میڈیا کے مطابق پرو ونڈنسیا کی 65 سالہ میئر اور سوشل سکیورٹی کی وزیر ایولن میتھی سے جب صحافیوں نے حکومت مخالف مظاہروں سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کیے تو و ہ بھاگ نکلی ، جس کی ویڈیو اور خبر وائرل ہونے کے بعد خود خاتون میئر اور وزیر نے بھی اپنے اس اقدام کو ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور اسے ورزش قرار دیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=PA_B4JN2QFY

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون میئر تھوڑے فاصلے پر جاکر اپنے دوڑنے کی سپیڈ کم کردیتی ہیں اور وہ صحافیوں سے بات کرنے پر رضامند ہوجاتی ہیں، تاہم عین اسی وقت ویڈیو ختم ہو جاتی ہے ۔