Thursday, April 25, 2024

چلی، پیرو کو ہرا کر کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

چلی، پیرو کو ہرا کر کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
June 30, 2015
سانتیاگو (ویب ڈیسک) چلی کی ٹیم اٹھائیس سال بعد کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ سیمی فائنل میں چلی نے پیرو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ چلی میں جاری ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کی طرف سے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کھیل کے بیالیسویں منٹ میں چلی کے ایڈوارڈو ورگاس نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اکسٹھ ویں منٹ میں پیرو کے گیری میڈل نے گول کرتے ہوئے سکور برابر کیا۔ ایڈوارڈو ورگاس نے صرف تین منٹ بعد ہی چلی کی طرف سے دوسرا گول داغ دیا۔ اس کے بعد مزید کوئی گول نہ کیا جا سکا اور میچ چلی کے نام رہا۔ دوسرا سیمی فائنل آج ارجنٹائن اور پیراگوئے کے درمیان ہو گا۔