Monday, September 16, 2024

چلی نے پاکستان سے آزاد تجارتی معاہدہ جلد کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

چلی نے پاکستان سے آزاد تجارتی معاہدہ جلد کرنے کی خواہش ظاہر کر دی
January 29, 2018

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) چلی نے پاکستان سے آزاد تجارتی معاہدہ جلد کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چلی کی وزارت امور خارجہ اور جنرل ڈائریکٹر آف انڑنیشنل اکنامک افیئرز کے ساتھ وزارت تجارت کے حکام کے حالیہ دنوں میں ہونے والے مذاکرات کے دوران فریقین نے دونوں ملکوں کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے کے امکانات کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلا تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ پاکستان اور چلی کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے حوالے سے ایک مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کرائی جائے گی جو اپنی ایف ٹی اے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہواہے کہ آزاد تجارت کا معاہدے (ایف ٹی اے) کے سلسلے میں تمام امور کو 6 ماہ کے اندر حتمی شکل دی جائے گی۔