Tuesday, April 16, 2024

چلی میں20 وہیل مچھلیاں ساحل سمندرپر مردہ پائی گئیں، وہیل مچھلیوں کی لمبائی پینتالیس سے چھیاسٹھ اور وزن بیس ٹن

چلی میں20 وہیل مچھلیاں ساحل سمندرپر مردہ پائی گئیں، وہیل مچھلیوں کی لمبائی پینتالیس سے چھیاسٹھ اور وزن بیس ٹن
May 13, 2015
چلی (ویب ڈیسک) چلی میں بیس بڑی وہیل مچھلیاں گولفو ڈی پیناس کے ساحل پر مردہ پائی گئیں۔ آسٹرل یونیورسٹی آف چلی کے بیالوجسٹ روڈریگو ہک کا کہنا ہے کہ پینتالیس سے چھیاسٹھ فٹ لمبی وہیل مچھلیاں جنوبی سان تیاگو میں دورافتادہ علاقے میں مردہ پائی گئیں۔ یہ وہیل لمبائی کے لحاظ سے دنیا میں پائی جانے والی وہیل مچھلیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں اور ان میں سے ہر مردہ وہیل کا وزن بیس ٹن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  وہیل مچھلیاں کسی پراسرار وائرس یا بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں۔ بیس وہیل مچھلیوں کی اجتماعی ہلاکت حیران کن ہے۔