Friday, April 19, 2024

چلی میں تعلیمی اصلاحات کیلئے ایک لاکھ طلبہ کا مظاہرہ، جھڑپوں میں 9پولیس اہلکار زخمی

چلی میں تعلیمی اصلاحات کیلئے ایک لاکھ طلبہ کا مظاہرہ، جھڑپوں میں 9پولیس اہلکار زخمی
May 30, 2015
سان تیاگو (ویب ڈیسک) چلی میں پولیس نے تعلیمی اصلاحات کےلئے مظاہرہ کرنے والے ایک سو بہتر طلبہ کو گرفتار کر لیاہے، پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ سان تیاگو میں جاری طلبہ کے مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین نے ایک چرچ کے داخلی راستے کو آگ لگا دی اور کئی دکانیں بھی لوٹ لیں جس کے بعد پولیس کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا۔ سان تیاگو کے مئیر نے کہا کہ جھڑپوں میں نو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو اہلکاروں کو آگ اور تیزاب سے جلایا گیا ہے۔ مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس افسر کی ہڈیاں توڑ دیں۔ واضح رہے کہ مظاہرے میں ایک لاکھ طلبہ شریک تھے۔