Friday, April 19, 2024

چلی میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، خراب موسم کی وجہ سے کئی اسکول بند، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل

چلی میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، خراب موسم کی وجہ سے کئی اسکول بند، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل
June 3, 2015
سانتیاگو (ویب ڈیسک) چلی میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔ خراب موسم کی وجہ سے اسکول بند کر کے ییلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ چلی کے علاقے اراؤ کینیا میں سیلاب سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی یونٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ییلو الرٹ جاری کرنے کا مقصد آئندہ کی صورتحال سے نپٹنے کے لیے بہتر تیاری کرنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کی پشین گوئی کی ہے۔