Friday, May 17, 2024

چلی میں اساتذہ کا مظاہرہ، پولیس نے تین مظاہرین کو دھر لیا، پولیس کا واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال

چلی میں اساتذہ کا مظاہرہ، پولیس نے تین مظاہرین کو دھر لیا، پولیس کا واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال
July 2, 2015
چلی (ویب ڈیسک) چلی میں تعلیمی اصلاحات سے متعلق اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ پولیس نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کرنے والے تین مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ چلی کے دارالحکومت سانتیاگو کے ساحلی علاقے والپریسو میں سو کے قریب اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے اور ٹریفک روکنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعما ل کیا جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے۔ پولیس نے تین اساتذہ کو حراست میں لے لیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ اساتذہ کے حوالے سے نئی اصلاحات میں ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا لیکن اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ناکافی ہے۔ حکومت اساتذہ کی ڈیوٹیوں سے متعلق مزید اصلاحات لائے۔