Sunday, September 8, 2024

چلی میں آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ سے متعدد گھر تباہ، رہائشیوں کو سانس لینے میں مشکلات، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

چلی میں آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ سے متعدد گھر تباہ، رہائشیوں کو سانس لینے میں مشکلات، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
April 26, 2015
چلی (ویب ڈیسک) چلی میں آتش فشاں کے پھٹنے کے نتیجے میں پھیلنے والی راکھ نے لوگوں کے گھروں کو تباہ کر دیا۔ ہزاروں رہائشی گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ لاطینی امریکہ کے ملک چلی کے جنوبی علاقے کیلبوکو میں آتش فشاں تیسری بار متحرک ہو گیا ہے اور بڑے پیمانے پر راکھ اگلنا شروع کر دی ہے جس نے مکانات، گاڑیوں اور کھیتوں کو ڈھانپ لیا ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے باعث متعدد مکانات تباہ جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ دھوئیں اور راکھ کے باعث ماحول میں آّلودگی پھیل گئی ہے اور لوگوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ آتش فشاں کے قریبی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور حکام کے مطابق تقریبا اڑھائی ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے بعد چلی وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ آتش فشاں پھٹتے ہیں۔