Friday, April 19, 2024

چلی ، میٹرو ٹرین کرایوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

چلی ، میٹرو ٹرین کرایوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری
November 5, 2019
چلی ( 92 نیوز) چلی میں میٹرو ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مظاہرین کا پولیس کے ساتھ تصادم جاری جاری ہے ، معیشت کو ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ چلی میں عوامی غم و غصہ کم نہ ہو سکا، دار الحکومت سینٹیاگو کی سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس کا آپس میں پر تشدد تصادم ہو گیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیلز کی بارش کر دی، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا اور آتش گیر بم پھینکے۔ کئی پولیس آفیسرز آتش گیر بموں کی وجہ سے جھلس کر زخمی ہو چکے ہیں اور اسپتال میں ہیں۔ مظاہروں میں موجود کئی مظاہرین نے اپنے منہ نقاب سے  چھپا رکھے ہیں جب کہ بعض لوگ جوکر کا میک اپ کر کے احتجاج میں موجود ہے۔ دوسری جانب مظاہروں کی وجہ سے چلی کی معیشت کو ایک ارب ڈالر سے زائد کا جھٹکا لگا ہے، صرف سینٹیاگو کی میٹرو سروس کو ہی چار سو ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مظاہروں میں اب تک 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔