Sunday, September 8, 2024

چلی: طالبہ نے بتیس کروڑ نوری سال کی دوری پر نیا سیارہ دریافت کر لیا، نیا سیارہ سورج سے دوگنا بڑا ہے: مارٹز اسوٹو

چلی: طالبہ نے بتیس کروڑ نوری سال کی دوری پر نیا سیارہ دریافت کر لیا، نیا سیارہ سورج سے دوگنا بڑا ہے: مارٹز اسوٹو
August 20, 2015
چلی (ویب ڈیسک) چلی میں ڈاکٹریٹ کی ایک طالبہ نے زمین سے بتیس کروڑ نوری سال کی دوری پر سورج سے دوگنا بڑا سیارہ دریافت کر لیا ہے ۔ یونیورسٹی آف چلی میں فلکیات کی پچیس سالہ طالبہ مارٹزا سوٹو کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو سرخ سیارے کے مدار میں گھومتا ہے۔ چلی یونیورسٹی کے ایک اسکاٹش پروفیسر جیمز جین کنز نے اس دریافت کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑا سیارہ ہے لیکن اس کا اہم پہلو یہ ہے کہ وہ بھی ایک بڑے سیارے کے گرد گھومتا ہے۔ مارٹز نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ایٹا کاما صحرا میں قائم آبزرویٹری سنٹر میں نصب فیروس اور ہارپس ٹیلی اسکوپس کی مدد سے اس سیارے کی کھوج لگائی ہے۔