Friday, May 3, 2024

چلی، حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں تصادم

چلی، حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں تصادم
March 7, 2020
سان تیاگو (92 نیوز) چلی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آ گئی۔ مظاہرین کے پتھراؤ پر سکیورٹی فورسز نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سان تیاگو میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں تصادم بھی ہوا۔ مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔۔ جس کے جواب میں اہلکاروں نے کا مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ چلی میں گزشتہ برس اکتوبر میں میٹرو کرایوں میں اضافے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جو تاحال جاری ہے۔