Saturday, May 18, 2024

چلی: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ایمرجنسی نافذ

چلی: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ایمرجنسی نافذ
January 22, 2017

سین تیاگو (ویب ڈیسک) لاطینی امریکی ملک چلی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوکر لاکھوں ایکڑ تک پھیل گئی جس کے بعد حکومت نے پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ہفتے کی رات دارالحکومت سین تیاگو سے ایک سو چالیس کلومیٹردور واقع قصبے پوما کیو کے جنگلات  میں بھڑک اٹھنے والی آگ تیز ہوائوں کی وجہ سے پھیلتی گئی اور اس نے ایک لاکھ پچیس ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ متعدد آبادیاں، گھر، فیکٹریاں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہیں۔

دھویں کے گہرے بادلوں کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سینکڑوں فائر فائٹرز کے ساتھ فوجی جوان بھی آگ بجھانے کیلئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، ہیلی کاپٹرز اور ہوائی جہازوں کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔