Friday, April 26, 2024

چلی : تنخواہ بڑھانے کے مطالبے پر پولیس نے مظاہرین پر پانی کی توپیں چلا دیں

چلی : تنخواہ بڑھانے کے مطالبے پر پولیس نے مظاہرین پر پانی کی توپیں چلا دیں
May 2, 2015
سان تیاگو (ویب ڈیسک) چلی میں مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کو پولیس نے تشددکانشانہ بناڈالا۔ ریلی کے شرکاءحکومت سے بہتر اجرت کامطالبہ کر رہے تھے۔ سان تیاگومیں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افرادنے پرامن ریلی کا انعقاد کیا۔ شرکاءکام کرنے کے لیے سازگارماحول اوربہتراجرت کامطالبہ کررہے تھے تاہم پولیس نے شرکا کومنتشر کرنے کے لیے پانی کی توپوں سے نشانہ بناڈالا۔ اس موقع پرمظاہرین نے حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔ شرکاءکاکہنا تھا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوان چلی کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔