Friday, March 29, 2024

چلی: تعلیمی اصلاحات کیلئے ہونیوالا مظاہرے میں شدت، طلبا نے سڑک پر آگ لگا دی، مظاہرین منشتر کرنے کی کوششیں جاری

چلی: تعلیمی اصلاحات کیلئے ہونیوالا مظاہرے میں شدت، طلبا نے سڑک پر آگ لگا دی، مظاہرین منشتر کرنے کی کوششیں جاری
May 29, 2015
سان تیاگو (ویب ڈیسک) چلی میں تعلیمی اصلاحات کے لیے ہونے والا مظاہرہ شدت اختیار کر گیا۔ طلبا نے سٹرک پر آگ لگا دی۔ پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کوششیں جاری۔ سان تیاگو میں سینکڑوں طلبا احتجاج کی اجازت لیے بغیر سڑکوں پر آگئے جس پر پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن سے پانی پھینکا جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤکیا اور سان تیاگو کی سڑکوں پر آگ بھی لگا دی۔ پولیس نے بھی طلبا پر خوب غصہ نکالا اور لاٹھیوں سے دھلائی کر ڈالی۔ طلبا کئی سال سے تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں جن میں تعلیم مفت کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ طلبا کے حالیہ مظاہروں سے چلی کے صدر مشعل  بخالٹ کی مقبولیت میں بھی خاصی کمی آئی ہے۔