Friday, April 26, 2024

چلی: آتش فشاں نے 20کروڑ ٹن راکھ اگل دی، لوگ خوف میں مبتلا

چلی: آتش فشاں نے 20کروڑ ٹن راکھ اگل دی، لوگ خوف میں مبتلا
May 2, 2015
سان تیاگو(ویب ڈیسک) چلی میں آتش فشاں سے تیسری بار دھواں اور راکھ نکلنے کے بعد شدید بارش نے جنوبی چلی کے شہریوں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ چلی کے علاقے اینسناڈا میں بارش کی وجہ سے تمام سڑکیں بند کردی گئی ہیں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔ بارش سے پورے علاقے میں بکھری آتش فشاں کی راکھ خطرناک کیچڑ میں تبدیل ہو جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بارش کے پانی میں آتش فشاں کی راکھ کی وجہ سے تیزاب بھی شامل ہوگا جس سے درختوں، دھاتی اشیاءاور پانی کی سپلائی لائن کو نقصان پہنچے گا۔ لوگ آتش فشاں کی راکھ اور دھوئیں کے بعد اب بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے خوف میں مبتلا ہیں۔ اب تک آتش فشاں بیس کروڑ ٹن سے زائد راکھ اگل چکا ہے۔