Wednesday, May 8, 2024

چلڈرن اسپتال کراچی کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم

چلڈرن اسپتال کراچی کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم
October 17, 2020

کراچی (92 نیوز) چلڈرن اسپتال کراچی کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہوں سےمحروم ہیں جس کے بعد وارڈ اور ایمرجنسی کو بند کردیا جس کی وجہ سے مریض بچوں کو دیگر اسپتالوں میں ریفر کیاجانےلگا۔

ناظم آْباد میں  چلڈرن اسپتال کراچی مشکلات سےدوچار ہے ، سندھ حکومت نےاسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کےتحت چلانےکا معاہدہ کیا  لیکن اب محکمہ صحت ملازمین کو تنخواہیں نہیں دےرہا ، چار سوملازمین کوپانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گی  جس کی وجہ سے ایمرجنسی،وارڈ اور نرسری کو تالے لگادیئے گئے ہیں۔

چلڈرن اسپتال کراچی  میں بچوں کا معائنہ نہ ہونے پر والدین بھی مایوس ہوکر واپس جانے لگے ، کہتے ہیں بچوں کا علاج کیسے کرائیں ۔

اسپتال کے شعبے بند ہونے سے بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔