Wednesday, April 24, 2024

چلتی گاڑی کی چھت پرمنچلے کے حیرت انگیز کرتب

چلتی گاڑی کی چھت پرمنچلے کے حیرت انگیز کرتب
September 26, 2018
بیجنگ( 92 نیوز )چین کے مشرقی شہر لوآن میں ایک منچلے کو نہ جانے کیا سوجھی کہ جناب چلتی گاڑی کی چھت پر چڑھے اور کرتب دکھانے لگے ۔ منچلے نے  ایکروبیٹک کے کرتب دکھانے  شروع کئے اور خود کو ہیرو سمجھنے لگا ،  مگر پولیس نے ڈرائیور اور نوجوان دونوں کو ٹریفک قوانین توڑنے  کےجرم میں دھر لیا۔ دونوں نو جوانوں کو  بھاری جرمانے دےکر جان چھڑوانا پڑی مگر   ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس  پر عوام  تعریف و تنقید کے ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہےہیں ۔