Saturday, April 20, 2024

چلاس میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ ،ملزموں کی فائرنگ سے 6 اہلکار شہید،دو شہری جاں بحق

چلاس  میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ ،ملزموں کی فائرنگ سے 6 اہلکار شہید،دو شہری جاں بحق
July 28, 2020

چلاس ( 92 نیوز) چلاس کے رونئی محلہ میں  سی ٹی ڈی نے گھر پر چھاپہ مارا جس میں ملزموں کی فائرنگ سے  6 اہلکار شہید  اور 4 زخمی ہو گئے  جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری جاں بحق ہو گئے ۔

گلگت بلتستان میں   چلاس کے علاقہ رونئی محلہ میں رات گئے سی ٹی ڈی پولیس گلگت نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی گلگت کے 5 اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 شہری بھی جاں بحق ہوئے جب کہ زخمی اہلکاروں کو ریسکیو 1122 نے آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کردیا۔

 چلاس واقعہ پر شہریوں نے ایس پی ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا موقف اپنایا کہ سی ٹی ڈی پولیس گلگت نے غلط معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے رونئی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ، زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے پولیس اہلکاروں نے بے پنا قربانیاں دی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چلاس واقعے کے بعد اسکردو سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان انٹی ٹیرریزم پولیس کے دستوں کی شاہراہ قراقرم پر گشت جاری ہے۔