Saturday, May 18, 2024

چلاس ، انتظامیہ اور گرینڈ جرگے کے درمیان مذاکرات کے بعد آپریشن روک دیا گیا

چلاس ، انتظامیہ اور گرینڈ جرگے کے درمیان مذاکرات کے بعد آپریشن روک دیا گیا
August 6, 2018
چلاس (92 نیوز) چلاس میں انتظامیہ اور گرینڈ جرگے کے درمیان مذاکرات کے بعد آپریشن روک دیا گیا۔ مطلوب شرپسندوں کی فہرست تیار جبکہ مقامی عمائدین نے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ داریل اور تانگیر روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھول دیئے گئے۔ تعلیمی ادارے جلائے جانے کے واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے اہم شخصیات  کو نشانہ بنانہ شروع کر دیا۔ آپریشن میں ایک کانسٹیبل شہید ہوا جبکہ شدت پسندوں کا مقامی کمانڈر بھی مارا گیا۔ دہشتگرد کے تین ساتھی گرفتار کر لیے گئے تھے۔ چند روز قبل چلاس اور دیامر کے علاقے میں علم دشمنوں نے درجن سے زائد اسکولز کو نذر آتش کر دیا تھا۔ افسوسناک واقعہ کے خلاف گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔