Friday, April 19, 2024

10 سالہ سعد الرحمٰن کی اُردو اور انگلش میں حیران کُن ٹائپنگ سپیڈ

10 سالہ سعد الرحمٰن کی اُردو اور انگلش میں حیران کُن ٹائپنگ سپیڈ
October 11, 2020
چشتیاں (92 نیوز) چھوٹی عمر میں بڑے کام، چشتیاں کے رہائشی سعد الرحمٰن نے 10 سال کی عمر میں اردو کے 105 الفاظ فی منٹ ٹائپ کرکے سب کو حیران کردیا، سعد الرحمٰن کی انگلش میں بھی ٹائپنگ سپیڈ 90 الفاظ فی منٹ ہے۔ چشتیاں کے رہائشی سعد الرحمن نے 10 سال کی کم ترین عمرمیں اردو ٹائپنگ میں 105 الفاظ فی منٹ ٹائپ کرکے سبھی کو حیران کر دیا۔ صرف یہی نہیں انگلش ٹائپنگ میں بھی سعدا لرحمان 90 الفاظ فی منٹ ٹائپ کر سکتا ہے۔ سعد الرحمن ڈھلوں کے والد کا کہنا ہے کہ سعد ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں حکومت اگر سپورٹ کرے تو ایسے بچے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔